ٹائون شپ بازارمیں دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی٬ڈاکو 80ہزار روپے نقدی موبائل اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار

پیر 24 اکتوبر 2016 16:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) ٹائون شپ بازارمیں دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی کی واردات کے نتیجے میں دو نامعلوم مسلح ڈاکو ایک الیکٹرک سٹور سے ایک لاکھ80ہزار روپے کی نقدی موبائل اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دونوں نامعلوم مسلح ڈاکو گاہک کی شکل میں نظامی الیکٹرک سٹور میں داخل ہوئے اور انہوں نے سٹور کے عملے کو یرغمال بناکر لوٹ مار شروع کردی تھانہ ٹائون شپ پولیس نے نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔(سعید)

متعلقہ عنوان :