بحرانوں کو ختم کرکی2018ء کے الیکشن میں جائیں گے٬ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن

پیر 24 اکتوبر 2016 16:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ ہم بحرانوں کو ختم کرکی2018ء کے الیکشن میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کسی حد تک ختم ہوچکی ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پی پی حلقہ 141سے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں بہت سی امیدوار خواتین بلامقابلہ منتخب ہوگئیں۔

(جاری ہے)

جنہیں مبارکباد دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہ کہ میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد انہیں فنڈز کا اجرا شروع کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پی پی حلقہ 141مسلم لیگ(ن) کا قلعہ ہے آپ سب کو اتحاد اور ایک گلدستے کی طرح چلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا2نومبر کا احتجاج غیر قانونی اور غیر آئینی ہے عمران خان سے پوچھا جائے کہ سب پانامہ لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے تو پھر انہیں احتجاج کرنے کی کیا ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دے گی کیونکہ پاکستان کے عوام پی ٹی آئی کی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :