Live Updates

عمران خان اور ہلاکو خان کی ذہنیت میں کوئی فرق نہیں ٬ آصف کرمانی

وزارت عظمی کی شیروانی پہننا عمران خان کے نصیب میں نہیں ٬ کسی تیسری شیروانی پہننے کے امکانات بھی وقت گزرنے کے ساتھ معدوم ہوتے جارہے ہیں٬خان صاحب نے تو اپنے ہی لیڈر کو دھمکی دی کہ دھرنے میں اگر بندے نہ لایا تو جیل بھجوا دونگا٬وزیراعظم محمد نوازشریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کابیان

پیر 24 اکتوبر 2016 16:10

ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی ذہنیت اور ھلاکو خان کی ذہنیت میں کوئی فرق نہیں ہے٬وزارت عظمی کی شیروانی پہننا عمران خان کے نصیب میں نہیں بلکہ کسی تیسری شیروانی پہننے کے امکانات بھی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ معدوم ہوتے جارہے ہیں٬خان صاحب نے تو اپنے ہی لیڈر کو دھمکی دی کہ دھرنے میں اگر بندے نہ لایا تو جیل بھجوا دینا۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم محمد نوازشریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان اور ھلاکو خان کی ذہنیت میں کوئی فرق نہیں ہے٬2نومبر کو عمران کا اسلام آباد بند کرنے کا اعلان دیوانے کی بھڑک ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزرات عظمی کی شیروانی پہننا خان کے نصیب میں نہیں بلکہ کسی تیسری شیروانی پہننے کے امکانات بھی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ معدوم ہوتے جارہے ہیں٬خان صاحب سے لوک اکھٹے نہیں ہورہے٬اپنی پارٹی کے ایک لیڈر کو بندے نہ لانے کی صورت میں جیل بھیجنے تک کی دھمکی دے چکے ہیں۔آصف کرمانی نے کہا کہ حکومت امن و امان اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ضمن میں اپنی ذمہ داری اور فرض پورا کرے گی۔(خ م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات