اقتصادی ترقی میں عام شہریوں اور صارفین کا کردار نمایاں اہمیت کا حامل ہے ٬مستقبل میں اصراف کے عمل میں حائل انتظامی رکاوٹوں کو دور کرئے گا٬چین

پیر 24 اکتوبر 2016 16:09

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء)چین نے کہا ہے کہ چین کی اقتصادی ترقی میں عامشہریوں اور صارفین کا کردار نمایاں اہمیت کا حامل ہے٬مستقبل میں اصراف کے عمل میں حائل انتظامی رکاوٹوں کو دور کرئے گا۔٬سیاحت٬ تعلیم٬ ہوا بازی ٬کھیل ٬ اور صحت کے شعبے میں خدمات کا معیار بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابقچین کی قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے اہلکار نے کہا ہے کہ چین کی اقتصادی ترقی میں عام رہائشیوں اور صارفین کا کردار نمایاں اہمیت کا حامل ہے ٬لیکن معیاری اشیاء اور خدمات کی ناکافی فراہمی کے باعث اصراف کے حوالے سے اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔

مستقبل میں چین اصراف کے عمل میں اصلاحات اور اس کی راہ میں حائل انتظامی رکاوٹوں کو دور کرئے گا۔ اس حوالے سے چین کی ریاستی کونسل نے حال ہی میں سیاحت٬ ثقافت٬ کھیل اور پنشن سمیت متعدد شعبوں میں صارفین کو وسیع سہولیات دینے کی پالیسی کی منظوری دی ہے ٬اور سیاحت٬ تعلیم٬ ہوا بازی ٬کھیل ٬ اور صحت کے شعبے میں خدمات کا معیار بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔