بحیرہ جنوبی میں امریکہ کی مرضی نہیں چلنے دیں گے ٬چین

امریکہ کشیدگی پیدا کرنا چاہتا ہے٬امریکہ کا جنگی جہاز بغیر اجازت سمندری حدود میں داخل ہوا ٬یہ اقدام نہ صرف چین کی خودمختاری اور سلامتی بلکہ چینی قانون اور بین الاقوامی قوانین کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے٬چینی اخبارکا مضمون

پیر 24 اکتوبر 2016 16:09

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) چین نے کہا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں امریکہ کی مرضی نہیں چلنے دیں گے ٬ امریکہ کشیدہ حالات پیدا کرنا چاہتا ہے٬امریکہ کا جنگی جہاز بغیر اجازت سمندری حدود میں داخل ہوا ٬امریکہ کا یہ اقدام نہ صرف چین کی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف ہے ٬ بلکہ چینی قانون اور بین الاقوامی قوانین کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے ۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی اخبار ’’پیپلزڈیلی ‘‘ کے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ چین امریکہ کے بحری جہاز کی شی شا جزائر کے سمندر ی علاقے میں داخلے کی سختی سے مخالفت کرتاتے ہوئے کہا ہے کہ تمام جوابی اقدامات کیے جائیں گے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ چین بحیرہ جنوبی چین میں امریکہ کی مرضی نہیں چلنے دے گا ٬کیس ستمبرکو امریکی بحریہ کا جہاز چین کے شی شا جزائر کے سمندر ی علاقے میں بنا اجازت داخل ہوا۔

(جاری ہے)

چینی حکومت امریکہ کے اس اقدام کی مخالفت کرتی ہے٬ اور سلسلہ وار مؤثر جوابی اقدامات اختیار کرے گی.مضمون کے مطابق امریکہ کا جنگی جہاز چین کی اجازت کے بغیر چین کی سمندری حدود میں داخل ہوا ہے٬ یہ اقدام نہ صرف چین کی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف ہے ٬ بلکہ چینی قانون اور بین الاقوامی قوانین کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔ امریکہ کی یہ نام نہاد کروز کارروائی فلپائنی صدر کے دورہ چین کے دوران عمل میں لائی گی ۔جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ بحیرہ جنوبی چین کے حوالے سے کشیدہ حالات پیدا کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :