میکسیکو٬ خطرناک روپ دھارے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

پیر 24 اکتوبر 2016 16:09

میکسیکوسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) میکسیکو میں نویں سالانہ زومبی فیسٹیول کے انعقاد کے موقع پر بچوں سمیت ہزاروں افراد نے خطرناک روپ دھار کر سڑکوں پر مارچ کیا اور غریبوں کے لیے کھانا بھی عطیہ کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی میکسیکو سٹی میں زومبی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں سمیت ہزاروں افراد نے خطرناک روپ دھار کر شرکت کی اور مارچ کیا۔

(جاری ہے)

زندہ لاشوں کا روپ دھارنے والے تمام شرکا مونومنٹ آف ریولیو شن پر جمع ہوئے اور وہاں سے مارچ کی ابتدا کرتے ہوئے شہر کی مختلف سڑکوں پر پھیل گئے۔بعد ازاں شرکا نے غریبوں کے لیے بنائے گئے فوڈ بینک میں کھانا بھی عطیہ کیا۔یاد رہے زومبی واک (فیسٹیول) کا آغاز 2001 میں امریکا میں منعقد کیا گیا تھا٬ بعد ازاں یہ دنیا کے مختلف ممالک برازیل ٬ ارجنٹائن٬ سنگاپور٬ جرمنی سمیت کئی ممالک میں ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔

واضح رہے امریکا سے شروع ہونے والے اس فیسٹیول کا مقصد لوگوں کو ڈرانا نہیں بلکہ اس کے ذریعے زندگی منفرد انداز میں گزارنے کے پہلوں کو اجاگر کرنا ہے٬ فیسٹیول میں شرکا خوب لطف اندوز ہوتے ہیں اور جس مقصد کے لیے جمع ہوں اس کے اختتام پر اس مقصد کے لیے کچھ عطیہ بھی کرتے ہیں۔