مالٹا میں یورپی یونین کی بارڈر ایجنسی فرنٹیکس کا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ٬5 افراد ہلاک

پیر 24 اکتوبر 2016 16:07

والیٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) مالٹا میں یورپی یونین کی بارڈر ایجنسی فرنٹیکس کا چھوٹا ہوائی جہاز گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 5 افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق یورپی یونین کی بارڈر ایجنسی فرنٹیکس کا چھوٹا ہوائی جہاز گر کر تباہ ہوگیا جس سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک شدگان کا تعلق فرانس سے بتایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ہوائی جہاز مالٹا سے پرواز کرنے کے بعد لیبیا کے ساحلی شہر مصراتہ کی جانب روانہ تھا۔ اِس ہوائی جہاز میں پرواز کے فوری بعد ہی کسی تکنیکی خرابی کے باعث آگ لگ گئی تھی۔ حادثے کے بعد مالٹا کا انٹرنیشنل ایئر پورٹ کچھ وقت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :