ترکی٬سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 26 دہشت گرد ہلاک٬کار بم دھماکے کیلئے تیار کردہ گاڑیاں بھی تباہ

پیر 24 اکتوبر 2016 16:07

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) ترک سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 26دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے اضلاع شرناک٬ حقاری اور تنجیلی میں جاری آپریشنز میں پی کے کے کے 26 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ترک مسلح افواج کی جانب سے شرناک کے کوہ دعون کے جوار میں دہشت گردوں کے ایک گروہ کے سردیوں کی تیاری میں ہونے کا پتہ چلایا۔

(جاری ہے)

48 ویں بارڈر بریگیڈ کے مرکزی دفتر سے وابستہ دستوں نے گائو ں کے محافظین کے ہمراہ دہشت گردوں پر فضا سے اور خشکی سے حملہ کیا۔اس دوران 15 دہشت گرد مارے گئے۔حقاری کی تحصیل چوکرجا میں اسلحہ سے لیس ایک ڈرون طیارے کے حملے میں 4 دہشت گرد بے بس کر دیے گئے تو اسی طرح تنجیلی میں بھی کاروائی کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے۔ان آپریشنز کے دائرہ کار میں کار بم دھماکے کے لیے تیار کردہ گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب حقاری میں سڑک کنارے نصب کردہ بم کے پھٹنے کے نتیجے میں 4 فوجیوں کے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کا موجب ہونے والے دہشت گرد کو استنبول میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :