گلگت٬ پاک فوج کی جانب سے ضلع ہنزہ کے علاقے چپورسن گوجال میںفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پیر 24 اکتوبر 2016 16:07

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) پاک فوج کی جانب سے ضلع ہنزہ کے دور افتادہ مقام چپورسن گوجال میںفری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں میڈیکل آفیسر٬ میڈیکل سپیشلسٹ ٬ ماہر امراض چشم ٬ماہرامراض دانت٬ ماہرامراض دماغ ٬پیتھیالوجسٹ ٬ ماہر امراض زچگی اور لیڈی میڈیکل آفسیر کی خدمات مہیا کی گئیں٬ اسکے علاوہ لیبارٹری٬ ای سی جی اور میڈیکل سٹور کی سہولیات بھی مفت فراہم کی گئیں۔

فری میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںکمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور عوام کودی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کمانڈر ایف سی این اے نے کہا کہ پاک آرمی ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی ایسے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتی رہے گی تاکہ جی بی کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے ایف سی این اے کا شکریہ ادا کیا اور پاک آرمی کے اس اقدام پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :