چین ٬ گودام میں دھماکہ ٬ کئی افراد زخمی

ایک کار اور کئی گھر تباہ ٬ ہسپتال کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا

پیر 24 اکتوبر 2016 16:05

زیان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) چین کے شمال مغربی صوبے شانزی کی فوجو کائونٹی میں ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی جبکہ ایک کار اور کئی گھر تباہ ہو گئے ٬ ایک ہسپتال کی عمارت بھی اس سے متاثر ہوئی ٬دھماکے کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں ہو سکا تا ہم مقامی انتظامیہ کا خیال ہے کہ دھماکہ ایک عمارت میں غیر قانونی طورپر رکھے گئے دھماکہ خیز مواد میں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :