بھارتی مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ٬تمام مسافر محفوظ رہے

ایئر انڈیا طیارے نے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے اندرا گاندھی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی٬ائیرپورٹ حکام

پیر 24 اکتوبر 2016 16:05

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) بھارتی مسافر طیارے نے نئی دہلی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے تاہم طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے ٬بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کے مسافر طیارے نے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے اندرا گاندھی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کردی تاہم طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

ایئر بس اے آئی 472اودے پور کے ماہانامہ پراتپا انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے 7 بجکر 20منٹ پر روانہ ہواتاہم چند منٹ سفر کرنے کے بعد طیارہ ابھی ہوا میں ہی موجود تھا کہ ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور کو آگاہ کر دیا ٬حکام نے فوری طور پر انسپیکشن ٹیم کو روانہ کیا جنہوں نے رن وے پر ٹائر کے ٹکڑے پڑے ہوئے دیکھے جس کے بعد طیارے کے پائلٹ اور دہلی ایئر پورٹ کو ممکنہ ہنگامی لینڈنگ کیلئے آگاہ کیا گیا ۔

طیارے میں عملے کے علاوہ108مسافر سوار تھے تاہم پائلٹ نے عملی مہارت سے باحفاظت لینڈنگ کر کے بڑے جانی نقصان سے بچا لیا ۔واقعے کے بعد اس کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے اور مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے روانہ کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :