کراچی٬عوامی کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3ملزمان کوزخمی حالت میں گرفتار

گرفتار ملزم قتل اقدام قتل اور ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے٬ کورنگی میں دودھ کی دوکان میں ڈکیتی کی واردات میں بھی یہی ملزمان ملوث ہیں٬ پولیس

پیر 24 اکتوبر 2016 16:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) کراچی کے علاقے عوامی کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر 3 عوامی کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران 3ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کورنگی نعمان صدیقی کے مطابق عوامی کالونی میں پولیس مقابلے کے بعد3 ٹارگت کلرز کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے٬ جن کی شناخت ذیشان٬ عاصم اور نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمان قتل کے مقدمے میں سعود آباد پولیس کو بھی مطلوب تھے٬ جبکہ متعدد بار مختلف تھانوں میں بند بھی ہوچکے ہیں۔ایس ایچ او عوامی کالونی عنایت مروت کے مطابق گرفتار ملزم قتل اقدام قتل اور ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے چند روز قبل کورنگی میں دودھ کی دوکان میں ڈکیتی کی واردات میں بھی یہی ملزم ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :