ایئرپورٹ حملہ کیس٬ تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری٬سماعت 29اکتوبرتک ملتوی

پیر 24 اکتوبر 2016 16:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) کراچی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایئرپورٹ حملہ کیس کی سماعت میں تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کردتے ہوئے سماعت 29اکتوبرتک ملتوی کردی ہے ۔پیرکوانسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایئرپورٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے تفتیشی افسر طارق ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ایئرپورٹ حملہ کیس میں تین ملزمان گرفتار ہیں۔گرفتار ملزمان میں سرمد صدیقی٬ آصف ظہیر اور ندیم عرف برگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :