کراچی٬مقامی عدالت نے رینجرز کے اہل کارمرتضی علی کوساتھی اہلکار معشوق علی کو قتل کرنے کے جرم میں4روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

پیر 24 اکتوبر 2016 16:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) کراچی کی مقامی عدالت نے رینجرز کے اہل کارمرتضی علی کوساتھی اہلکار معشوق علی کو قتل کرنے کے جرم میں4روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاہے۔پیرکوجوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں رینجرز کے اہل کارمرتضی علی کوساتھی اہلکار معشوق علی کو قتل کرنے کے جرم میںپیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

عدالت میں تفتیشی افسر نے دوران سماعت بتایا کہ ملزم مرتضی علی رینجرز کا اہل کار ہے گزشتہ روز ملزم نے اپنے ہی ساتھی معشوق علی کو جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے ہلاک کردیاتھا جبکہ اس کیس میں اے ٹی سی کی دفعات بھی شامل کرنا ہیں۔

عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کو تفتیش کیلئے ریمانڈ میں دیا جائے ۔ عدالت نے رینجرز اہل کار کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ جبکہ انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کیلئے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :