متحدہ قومی موومنٹ لندن کے رہنما ساتھی اسحاق کو ہراساں کرنے کا معاملہ٬ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ کی اہلیہ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پیر 24 اکتوبر 2016 16:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ لندن کے رہنما ساتھی اسحاق کو ہراساں کرنے کا معاملہ٬ ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ کی اہلیہ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاہے جبکہ سندھ بار کونسل کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی قانون کے بر خلاف نہیں ہے۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ لندن کے رہنما ساتھی اسحاق ایدووکیٹ کو ہراساں کرنے سے متعلق ان کی اہلیہ شبانہ اسحاق نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاہے۔

(جاری ہے)

ساتھی اسحاق کی اہلیہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ساتھی اسحاق کو بلاوجہ ہراساں کر رہے ہیں٬ شہری کی حیثیت سے وہ اپنی مرضی سے سیاسی سرگرمیوں سمیت اظہار رائے کی آزادی کا حق رکھتے ہیں۔ عدالت ساتھی اسحاق کو ہراساں کرنے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو روکے جبکہ سندھ بار کونسل کے جاری اعلامیہ کے مطابق اسحاق ایدووکیٹ کو ایک سیاسی جماعت سے وابستگی کی سزا دی جارہی ہے جبکہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی قانون کے بر خلاف نہیں ہے۔ ساتھی اسحاق ایڈووکیت کو ہراساں کرنا قانون اور آئین کے بر خلاف ہے۔ عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومت اور دیگر فریقین سے 8 نومبر تک جواب طلب کر لیاہے۔