انسدادہشت گردی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار 26ملزمان کیخلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے سے متعلق مقدمات کی سماعت 10نومبر تک ملتوی کردی

پیر 24 اکتوبر 2016 16:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) انسدادہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار 26ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے سے متعلق مقدمات کی سماعت عدالتی عملے کی غیر حاضری کے باعث 10نومبر تک ملتوی کردی ہے۔پیرکوانسدادہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار26 ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت عدالتی عملے کی غیر حاضری کے باعث نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

عدالت نے سماعت 10نومبر تک ملتوی کردی واضح رہے ملزمان کو 11 مارچ 2015 کو رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز سے گرفتار کیا تھا ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسحلہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمات درج ہیں ۔ملزمان میں فیصل عرف موٹا ٬ عبید کے ٹو٬ اور دیگر شامل ہیں واضح رہے کہ کیس میں گرفتار نے ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے جبکہ ملزمان سے برآمد ہونے والے اسلحے کی رپورٹ عدالت میں ابھی جمع نہیں کرائی جا سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :