انسداددہشت گردی عدالت نے شاہد حامد قتل کیس میں مزید گواہ کو طلب کرتے ہوئے سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی

پیر 24 اکتوبر 2016 16:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) انسدادہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس میں مزید گواہ کو طلب کرتے ہوئے سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔پیرکوانسدادہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے بیان ریکارڈ کروادیا گیا۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے غیر قانونی اسلحہ ایکٹ کیس میں بیان ریکاڑد کیا گیا۔وکلاء کی جانب سے جراح مکمل ہونے پر عدالت نے کیس میں مزید گواہ کو طلب کرتے ہوئے سماعت 21نومبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ملزم مہناج قاضی کے خلاف تھانہ نبی بخش میں غیر قانونی اسحلہ رکھنے کا مقدمہ درج ہے جبکہ شاہد حامد قتل کیس میں صولت مرزا کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :