سرقہ بالجبر کی وارداتیں کرنیوالے رمضان عرف تنویر لوہڑی گینگ کی3 ملزمان گرفتار ٬ مال مسروقہ اورناجائز اسلحہ برآمد

پیر 24 اکتوبر 2016 16:02

چیچہ وطنی۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) شاہ کوٹ پولیس نے سرقہ بالجبر کی وارداتیں کرنے والے رمضان عرف تنویر لوہڑی گینگ کے 3 ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ اورناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ٬ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عاطف اکرام نے یہاں صحافیوں کو ایک بریفنگ میں بتایا کہ اس گینگ کے ملزمان کسی بھی علاقے میں ریکی کر کے لوگوں کے گھروں میں داخل ہو جاتے تھے اور دن دیہاڑے شارع عام پرموٹر سائیکل ٬ طلائی زیورات٬ موبائل فون اور نقدی وغیرہ چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے۔

جس وجہ سے یہ گینگ علاقے میں دہشت کی علامت بنا ہوا تھا اور علاقے کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا٬ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس پارٹی تشکیل دی گئی جس نے جدید سائینٹیفک طریقہ تفتیش کے ذر یعے اس گینگ کے سرغنہ رمضان عرف تنویر لوہڑی اوراس کے 2 ساتھیوںنواز او راللہ دتہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لوٹا ہوامال موٹر سائیکلیں 3عدداور نقدی دو لاکھ دس ہزار روپے اور ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور2عدداور کثیر تعداد میں گولیاں برآمد کر لی ہیں ۔ ملزمان پولیس ضلع ساہیوال کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :