ملازمت اور دوایکٹرزمین-کینڈا کے جزیرے کی سادہ اور فطرت کے قریب زندگی گزارنے کے خواہشمندوں کے لیے پیشکش

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 24 اکتوبر 2016 15:13

ملازمت اور دوایکٹرزمین-کینڈا کے جزیرے کی سادہ اور فطرت کے قریب زندگی ..

اوٹاوا(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24اکتوبر۔2016ء) کینیڈا کے ایک جزیرے کے ایک جنرل اسٹور کو ہزاروں افراد نے ملازمت کی درخواستیں بھیجی ہیں جس کی وجہ وہاں کام کرنے والوں کو 2 ایکڑ زمین کی ملکیت کی پیشکش ہے۔کیپ بریٹین آئی لینڈ نامی کینیڈین جزیرے کے دی فارمرز ڈاٹر کنٹری مارکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عملے کی بھرتی کا اشتہار دیا ہے۔

اشتہار میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ہم عملے کو زیادہ تنخواہ کی پیشکش تو نہیں کرسکتے مگر بہت زیادہ زمین ضرور ان کی ہوسکتی ہے۔اب تک اس اشتہار کے جواب میں چار ہزار سے زائد افراد نے درخواستیں بھیجی ہیں جن میں سے مقامی افراد کو بھرتی کرنے کے بعد بھی انہیں مزید افراد کی ضرورت ہے۔یہاں کام کرنے والوں کو دو ایکڑ زمین رہائش کے لیے دی جائے گی تاہم اس کے لیے انہیں اسٹور میں پانچ سال سے زائد عرصے تک کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

اشتہار میں کہا گیا اگر آپ سادہ زندگی گزارنا چاہتے ہیں اور فطرت کے قریب رہنا چاہتے ہیں، تو ایک ایسا علاقہ آپ کا منتظر ہے۔ہم آپ کو زیادہ تنخواہ تو نہیں دے سکتے مگر بہت اچھی زندگی ضرور دے سکتے ہیں، ہم ایسے افراد کو دیکھ رہے ہیں جو ماحولیاتی مسائل سے آگاہ، ہماری برادری کا حصہ بننے کے خواہشمند اور ہمارے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہو جہاں انہیں دوستانہ، مددگار اور مثبت ماحول ملے گا۔

اشتہار میں بتایا گیا کہ اس جزیرے کی آبادی کم ہورہی ہے۔یہ پہلی بار نہیں کہ اس جزیرے نے جہاں کی آبادی ایک لاکھ 35 ہزار کے لگ بھگ ہے، نے دنیا بھر سے لوگوں کو یہاں بلانے کے لیے غیر معمولی پیشکش نہ کی ہو۔رواں سال فروری میں جزیرے کے سیاحتی بورڈ نے ایسے امریکی افراد کو یہاں مستقل قیام کی دعوت دی تھی جو ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ صدارت کے خیال سے پریشان ہوں۔

متعلقہ عنوان :