سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید ضمیر الحسن کے والد انتقال کر گئے

پیر 24 اکتوبر 2016 15:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید ضمیر الحسن کے والد پیر کی صبح انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

ان کی نماز جنازہ آج پیر کو شام چار بجے ان کے گائوں سیداں والا تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم میںاداکی جائے گی۔ مرحوم کیلئے دعائیہ تقریب 28 اکتوبر کوشام چار بجے سگنلز آفیسرز میس راولپنڈی میںہو گی۔