مالٹا ٬ چھوٹے طیارے کے حادثے میں5 افراد ہلاک

پیر 24 اکتوبر 2016 15:03

ولیٹا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) مالٹا میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ گرنے کے حادثے میں5 افراد ہلاک ہو گئے٬مقامی ایوی ایشن حکام کے مطابق ایک میٹرو لائنر ٹربو پراپ مسافر طیارہ مالٹا انٹر نیشنل ایر پورٹ سے پرواز کے تھوڑی دیر بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا طیارہ میں پائلٹ سمیت عملے کے پانچ افراد سوار تھے جو تمام ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق طیارہ یورپی یونین بارڈر کنٹرول ایجنسی ’’فرونٹکس ‘‘نے لیبیا جانے کے لئے چارٹر کروایا تھا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور یورپی ایجنسی نے اسے چارٹر کروانے کی تردید کی ہے۔

متعلقہ عنوان :