روسی سائنسدانوں نے قطب شمالی کے قریب نازیوں کے خفیہ فوجی اڈے کا سراغ لگا لیا

پیر 24 اکتوبر 2016 15:03

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) روسی سائنسدانوں نے قطب شمالی کے قریب جرمن ڈکٹیٹر ایڈولف ہٹلر کے براہ راست حکم سے تعمیر کئے جانے والے خفیہ فوجی اڈے کا سراغ لگا لیا۔

(جاری ہے)

مزکورہ بیس یا فوجی اڈہ قطب شمالی سے ایک ہزار کلو میٹر دور آرکٹیک سرکل کے غیر معروف ویران جزیرہ نما روسی علاقے الیگزینڈرہ لینڈ میں آثار قدیمہ کی کھدائی کے دوران دریافت کیا گیا ہے٬اس بیس(بنکرز) سے تیل کے خالی کنستر٬ 500 کے قریب تاریخی نواردات ٬سواستیکا کے نشانات والی گولیاں٬جوتے٬خیموں کی باقیات اور دستاویزات ملی ہیں جن سے ظاہر ہوا کہ یہ کسی زمانے میں نازی جرمنی کا موسمیاتی مرکز بھی تھا جو 1942 میں تعمیر کیا گیا اور جولائی 1944 میں خالی کر دیا گیا تھا۔

جرمن نازی نے اس اسٹیشن کو ’’ٹریئر ہنٹر‘‘کا نام دیا تھا۔