چیف سیکرٹری پنجاب نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹرآپریشنز عائشہ ممتاز کی104دن کی رخصت منظور کر لی

چھٹی ختم ہونے کے بعد جہاں بھی ڈیوٹی لگائی جائے گی وہ اسے جوائن کروں گی ‘ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹرآپریشنز عائشہ ممتاز

پیر 24 اکتوبر 2016 14:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) چیف سیکرٹری پنجاب نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹرآپریشنز عائشہ ممتاز کی104دن کی رخصت منظور کر لی جبکہ عائشہ ممتاز نے کہا ہے کہ چھٹی ختم ہونے کے بعد جہاں بھی ڈیوٹی لگائی جائے گی وہ اسے جوائن کروں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کے نام درخواست میں عائشہ ممتاز نے کہا کہ ان کے سسر پرہارٹ اٹیک اورفالج کاحملہ ہوا ہے ان کی ساس کینسرکی مریضہ ہیں ان حالات میں ان کیلئے رخصت حاصل کرنے کے سواکوئی چارہ نہیں٬چیف سیکرٹری پنجاب نے عائشہ ممتاز کی 20 اکتوبر 2016تا31 جنوری 2017 تک104دن کی رخصت منظور کرلی ۔

متعلقہ عنوان :