عدالت نے سید یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ بتول کو ہر 2 ماہ بعد بچہ والد سے ملوانے کا پابند کر دیا‘سماعت5نومبر تک ملتوی

بچے سے ملاقات کے حوالے سے فضہ بتول کے سابق شوہر خرم خان کی درخواست کی سماعت پرعدالت نے فضہ بتول کو ہر دو ماہ بعد ملوانے کا پابند کر دیا

پیر 24 اکتوبر 2016 14:55

عدالت نے سید یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ بتول کو ہر 2 ماہ بعد بچہ والد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) لاہور کی مقامی عدالت نے نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ بتول کو ہر 2 ماہ بعد بچہ والد سے ملوانے کا پابند کر دیا ‘ بچے سے ملاقات کے حوالے سے فضہ بتول کے سابق شوہر خرم خان کی درخواست کی سماعت پرعدالت نے فضہ بتول کو ہر دو ماہ بعد ملوانے کا پابند کر دیا اور کیس کی مزید سماعت 5نومبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فضہ بتول نے عدالتی احکامات کے باوجود والد سے بچے کی ملاقات نہ کرانے پر عدالت سے معافی بھی مانگی اور عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ بچے کی والد سے ملاقات کرائی جائے گی جس پر عدالت نے سماعت 5نومبر تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ فضہ بتول کے سابق شوہر خرم خان نے بچے کی حوالگی کے حوالے سے فضہ بتول کے خلاف کیس دائر کر رکھا ہے خرم خان نے اپنے وکیل میاں جاوید غنی کی وساطت سے فضہ بتول کے خلا ف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے فضہ بتول کو بچے سے ملاقات کرانے کا حکم دیا مگر انہوں نے لاکھ کوششوں کے باوجود میرے ملاقات نہیں کرائی ۔

متعلقہ عنوان :