پاکستان میں بین الاقوامی تعلقات عامہ نہایت اہمیت حاصل کرچکے ہیں٬اقوام متحدہ کے امن پسند اور عدم مداخلت کے چارٹر پر یقین رکھتے ہیں٬اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد نہ ہونے سے دنیا کو نقصان ہورہا ہے٬اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہوسکتا ہے٬ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی گولہ باری و فائرنگ افسوسناک ہے

سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کاقائداعظم یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب

پیر 24 اکتوبر 2016 14:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی تعلقات عامہ نہایت اہمیت حاصل کرچکے ہیں٬اقوام متحدہ کے امن پسند اور عدم مداخلت کے چارٹر پر یقین رکھتے ہیں٬اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد نہ ہونے سے دنیا کو نقصان ہورہا ہے٬اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہوسکتا ہے٬ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی گولہ باری و فائرنگ افسوسناک ہے۔

پیر کو سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ سے متعلق بنیادی حقائق کا اردو ترجمہ عوام کو آگاہی فراہم کریگا٬پالیسی سازی میں ماہرین کی رائے شامل کرنے کی تجویز پر کام کرینگے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کا عدم مداخلت کا اصول نمایاں ہے٬عدم مداخلت کے اصول پر عملدرآمد نہ ہونے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں٬پاکستان اس پر عملدرآمد نہ ہونے کے نقصانات سے متاثر ہوا ہے٬اقوام متحدہ عالمی پولیس یا حکومت نہیں لیکن یہاں سے مضبوط آواز بلند ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ہم آہنگی اور رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے٬پاکستان میں بین الاقوامی تعلقات عامہ نہایت اہمیت حاصل کرچکے ہیں٬اقوا م متحدہ کے امن پسند اور عدم مداخلت کے چارٹر پر یقین رکھتے ہیں٬اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد نہ ہونے سے دنیا کو نقصان ہورہا ہے٬اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد سے مسئلہ کشمیر حل ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی گولہ باری افسوسنا ک ہے٬ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھرپور احتجاج کرتے ہیں٬2003کی فائر بندی کے معاہدے پر کاربند ہیںِشہری آبادی پر بھارتی گولہ باری اور فائرنگ پر افسوس ہے٬کل بھوشن پر ڈوزئیر تیار ہورہے ہیں٬جلد اقوام متحدہ کو دیں گے٬افغان مفاہمتی عمل کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری رہیں گی۔(خ م)