حج و عمرہ ایکٹ میں ترامیم کابل منظوری کیلئے جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا٬ سردار یوسف

حج و عمرہ ایکٹ میں ترامیم سے حجاج کو پیش آنے والے مسائل کا خاتمہ ہو گا ٬ حکومت پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کی موثر نگرانی کر سکے گی٬عمرہ زائرین کے ذریعہ ذاتی مفاد حاصل کرنے والوں کا سدباب ہو گا٬پرائیوٹ حج پیکج پر بھی نظر ثانی کی جائے گی وفاقی وزیر سردار یوسف کاحج آرگنائزر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطا ب

پیر 24 اکتوبر 2016 14:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر سردار محمدیوسف نے کہا ہے کہ حج و عمرہ ایکٹ میں ترامیم کابل کابینہ سے پاس ہوا ہے٬ جلد اسے پارلیمنٹ میں بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے٬حج و عمرہ ایکٹ میں ترامیم سے حجاج کو پیش آنے والے مسائل کا خاتمہ ہو گا ٬ حکومت پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کی بھی موثر نگرانی کر سکے گی٬عمرہ زائرین کے ذریعہ ذاتی مفاد حاصل کرنے والوں کا سدباب ہو گا٬پرائیوٹ حج پیکج پر بھی نظر ثانی کی جائے گی ۔

پیر کووفاقی وزیر سردار یوسف یہاں ایک مقامی ہوٹل میںحج ارگنائزر ایسوسی ایشن پاکستان کی تقریب حلف برداری سے خطا ب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حج2018 کی شاندار کامیابی پر عوام اور وزارت کے حکام کومبارک باد پیش کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

2013 سے پہلے وزارت کی حج کے حوالے سے شہرت کوئی اچھی نہ تھی ۔مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے وزارت کا قلمدان سونپا گیا۔ اللہ کی مدد سے اب حالات پہلے جیسے نہیں ۔

2014 میں ایک دن میں 1 لاکھ 27 ہزار درخواستیں آئیں ۔2015 میں وزارت پر عوام کا اعتماد بڑھا اور 2 لاکھ 80 ہزار درخواستں موصول ہوئیں ۔سرکاری سکیم ہو یا پرائیویٹ مقصد حجاج کی خدمت کرنا ہے ۔ہر حاجی وزارت کی ذمہ داری ہے چاہے وہ سرکاری کوٹہ سے جائیں یا پرائیویٹ ۔ایڈوائزری کمیٹی میں پرائیویٹ سیکٹر کی بھی نمایندگی ہے۔میڈیا کا بھی کردار اہم رہا ہے کہ عام فرد تک بھی معلومات پہنچائی ہیں ۔حجاج کی خدمت عبادت ہے ۔انہوں نے کہا کہ حج و عمرہ ایکٹ کابینہ سے پاس ہوا ہے جلد اسے پارلیمنٹ میں بھی پیش کیا جائے ۔حج و عمرہ ایکٹ سے حجاج کو پیش انے والے مسائل کا خاتمہ ہو گا ٬عمرہ زائرین کے ذریعہ ذاتی مفاد حاصل کرنے والوں کا سدباب ہو گا٬پرائیوٹ حج پیکج پر بھی نظر ثانی کی جائے گی۔(ع ع)

متعلقہ عنوان :