Live Updates

وزیراعظم نے ایک کروڑ روپے کا چیک بھجوایا جو امجد صابری کی اہلیہ کو دے دیا گیا ٬حکومت پر انگلیاں اٹھانے والے عمران خان اور اعتزازاحسن ہیں٬عدالتی مشینری نے کام کرنا شروع کردیا ہے تو عمران خان کے دھرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا٬عدالتیں عمران خان کے اقدام کو غلط ثابت کردیں گے توہم وعدہ کرتے ہیں اس سے معافی کا نہیں کہیں گے٬ اتنا ضرور کہیں گے 5سالوں میں قوم کا جو وقت ضائع کیا ان کے سامنے اپنی شرمندگی کا اظہارکرلیں٬1951سے اکتوبر وزیراعظم کے خلاف محلاتی سازشوں کا مہینہ ہے

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کی معروف قوال امجد صابری کے اہلخانہ سے ملاقات٬ تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

پیر 24 اکتوبر 2016 14:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے معروف قوال امجد صابری کے اہل خانہ کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک بھجوایا ہے جو امجد صابری کی اہلیہ کو دے دیا گیا ہے٬حکومت پر انگلیاں اٹھانے والے عمران خان اور اعتزازاحسن ہیں٬عدالتی مشینری نے کام کرنا شروع کردیا ہے تو اس کیلئے عمران خان کے دھرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا٬عدالتیں عمران خان کے اقدام کو غلط ثابت کردیں گے توہم وعدہ کرتے ہیں اس سے معافی کا نہیں کہیں گے بلکہ اتنا ضرور کہیں گے 5سالوں میں قوم کا جو وقت ضائع کیا٬ ان کے سامنے اپنی شرمندگی کا اظہارکرلیں٬1951سے اکتوبر وزیراعظم نوازشریف کے خلاف محلاتی سازشوں کا مہینہ ہے۔

پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید معروف قوال امجد صابری کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف نے امجد صابری کے اہل خانہ کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک بھجوایا جو پرویز رشید نے امجد صابری کی اہلیہ کے حوالے کیا۔اس موقع پر پرویز رشید نے امجد صابری کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے چیک امجد صابری کے اہلخانہ کو دے دیا ہے٬ 1951سے اکتوبر وزیراعظم نوازشریف کے خلاف محلاتی سازشوں کا مہینہ ہے٬حکومت پر انگلیاں اٹھانے والوں میں عمران خان اور اعتزاز احسن شامل ہیں٬قومی سلامتی کے اجلاس میں پی پی پی٬پی ٹی آئی کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے٬عمران خان کے تانے بانے اقتصادی راہداری کے مخالفوں سے ملتے ہیں٬دوسری جماعتوں پر انگلیاں کیوں نہیں اٹھتیں٬اسلام آباد کے شہری بھی بندش کیخلاف مطالبہ کر رہے ہیں٬کار سرکار میں مداخلت کرنیوالوں کو قانون کے مطابق روکا جائے گا۔

پرویز رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو بھی نوٹس جاری کئے ہیں اور وزیراعظم نے تو سپریم کورٹ کے نوٹس کا خیر مقدم کیاہے٬عدالتی مشینری نے کام شروع کردیا تو دھرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا٬عدالتیں عمران خان کے اقدام کو غلط ثابت کریں گی توہم معافی کا مطالبہ نہیں کریں گے بس اتنا کہیں گے کہ پانچ سالوں میں جوقوم کا وقت ضائع کیا ہے ان کے سامنے اپنی شرمندگی کا اظہار کردیں۔پرویزرشید نے کہا کہ سڑکوں پر انتشار٬فتنہ٬فساد کی سیاست کا تمام جمہوری قوتیں مقابلہ کریں گی٬امجد صابری کے قاتلوں تک قانون کا ہاتھ ضرور پہنچے گا۔(خ م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات