مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے٬وزیراعظم

پاکستان امن پسند ملک ہے٬پاکستان ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے٬مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے٬مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا ٬عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے٬مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کا ظلم و ستم روکنے پر اپنا کردار ادا کرے٬اب وقت آگیا ہے مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے وزیراعظم محمد نوازشریف کی برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیرسے ملاقات میں گفتگو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں٬ سرمارک لائل گرانٹ

پیر 24 اکتوبر 2016 14:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے٬مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا٬مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے٬عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے٬مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کا ظلم و ستم روکنے پر اپنا کردار ادا کرے٬اب وقت آگیا ہے مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے ۔

پیر کو وزیراعظم محمد نوازشریف سے برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر سرمارک لائل گرانٹ نے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی جس میں سرمارک لائل گرانٹ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومتی کامیابیوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے٬پاکستان ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے٬مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا٬مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے٬عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور بھارتی مظالم کو مقبوضہ کشمیر میں روکنے پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے٬اب وقت آگیا ہے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے کا اور گذشتہ چند ماہ 100سے زائد کشمیری شہید ہوگئے ہیں٬پیلٹ گنز کے استعمال سے سینکڑوں کشمیری بینائی سے محروم ہوئے ہیں٬بھارتی بربریت سے ہزاروں کشمیری زخمی ہوئے ہیں۔

اس موقع پر برطانوی مشیر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں٬دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔برطانوی مشیر سلامتی نے دہشتگردی کے خلاف پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور ان کے جذبے کو خراج عقیدت پیش کیا۔مارک لائل گرانٹ نے (آئی ایم ایف) پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔برطانوی مشیر نے ہمسایہ ملکوں کیساتھ تعلقات کو بہتر بنانے پر وزیراعظم کی پالیسیوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی ہمسایہ ملکوں سے تعاون اور امن کی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔(خ م)