ْ یو نیورسٹی آف سرگودھااور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے کانفرنس آج ہو گی

پیر 24 اکتوبر 2016 14:45

سرگودھا۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) یو نیورسٹی آف سرگودھا میں پہلی انٹرنیشنل کانفرنس بعنوان’’بریجنگ دا گیپ تھرو فائیو ایز‘‘ایم بی اے ہال میںآج منعقد کی جا رہی ہے۔یہ کانفرنس یونیورسٹی آف سرگودھا اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

ڈین فیکلٹی آف سوشل اینڈ بیہوریل سائنسز پروفیسر ڈاکٹرمیاں غلام یاسین کے مطابق اس کانفرنس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر محمد ظہور الحسن ڈوگر ہوں گے جب کہ مہمان اعزاز چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن٬ پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین(ستارہ امتیاز) ہوں گے۔

اس کانفرنس میں بڑی تعداد میںقومی اور بین الاقوامی ماہرین تعلیم اور پاکستان بھر سے سوشل سائنٹسٹ شرکت کریں گے اور اپنے ریسرچ مقالہ جات پڑھیں گے۔

متعلقہ عنوان :