ڈویژن بھر کی جیلوں میں موبائل جیمرز نصب

پیر 24 اکتوبر 2016 14:45

سرگودھا۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) دہشت گردی کے خدشہ کے پیش نظرڈویژن بھر کی تمام جیلوں میں موبائل جیمرنصب کر دیے گئے٬قیدیوں کے لئے فون بوتھ کی تنصیب شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ ادوار میں جیلوں کے اندر سے جاسوسی ہونے اور جیلوں پر حملہ کے بعد تحقیقات میں موبائل فونز کے استعمال کے باعث واقعات رونما ہونے کی نشاندہی پر جیل حکام نے سرگودھا ڈویژن کی تمام جیلوںڈسٹرکٹ جیل سرگودھا٬سنٹر جیل میانوالی اور ڈسٹرکٹ جیل شاہپور میں موبائل جیمر نصب کر دیے ہیں جس سے جیل کے اندر اور اطراف موبائل فون مکمل طور پر ناکارہ ہو جائیں گے۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں رابطہ اور جیل انتظامیہ کو خصوصی لینڈ لائن فون فراہم کئے جائیں گے اس کے علاوہ قیدیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کیلئے تمام جیلوں میں قیدیوں کیلئے خصوصی ٹیلی فون بوتھ بھی نصب کئے جار ہے ہیں جسکے ذریعے قیدیوں کا مرحلہ وار اہل خانہ سے رابطہ کرایا جائیگا جس کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا۔اس سلسلہ میں تمام جیلوں میں کمیونیکیشن سسٹم بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جس کیلئے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :