امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کل وکلاء سے خطاب کرینگے

پیر 24 اکتوبر 2016 14:45

لاہور۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن نے ملک کے حزب اقتدار و حزب اختلاف کی لیڈرز شپ کو بار کا دور کرنے اور وکلاء سے خطاب کی دعوت دینے کے سلسلے میں سیاسی جما عتوں کے قائدین سے رابطے شروع کر دیئے ہیں اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کی دعوت پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کل برو منگل صبح گیارہ بجے لاہور ہائیکوٹ بار کے کراچی شہداء ہال میں بار کے وکلاء سے خطاب کرینگے ۔