البرکہ بنک نے بالآخر برج بنک خرید لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اکتوبر 2016 14:31

البرکہ بنک نے بالآخر برج بنک خرید لیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اکتوبر 2016ء) : البرکہ بنک نے بالآخر برج بنک کو خرید لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق البرکہ بنک نے برج بنک کو اس کی شاخوں ، آپریشنز، گاہکوں، ڈیپازٹس اور قرضوں سمیت خرید لیا ہے۔ جس کے تحت برج بنک کے تمام اثاثہ جات اور آپریشنز البرکہ بنک میں ضم ہو گئے ہیں۔ جبکہ البرکہ بنک کے اس اقدام کا یکم نومبر 2016ء سے مؤثر ہونے کا قوی امکان ہے ۔

(جاری ہے)

برج بنک کے اثاثہ جات میں 74 شاخیں اور گاہکوں اور ملازمین کے علاوہ 20 بلین روپے سے زائد ڈیپازٹس شامل ہیں۔ برج بنک کے حصول کے بعد اب البرکہ بنک کی ملک کے 100 شہروں میں 224 شاخیں ہوں گی۔ جن کے ذخائر کی قیمت 110 بلین روپے سے بھی زیادہ ہیں۔ البرکہ بنک کا پیڈ اپ سرمایہ 8 ارب روپے سے بڑھ کر 12 ارب روپے ہو گیا ہے، جبکہ اس نے برج بنک کے 25 ارب روپے کے واجبات اور 450 ملین روپے کے نقصانات کو بھگتنا ہے۔

متعلقہ عنوان :