صومالیہ میں ٹائر کی دوکان پر کار بم دھماکہ 3 افراد ہلاک ٬4 زخمی

ہلاک ہونے والوں میں ایک ڈرائیور٬ اور الشباب کا مشتبہ خود کش حملہ آور شامل ہے٬امریکی میڈیا

پیر 24 اکتوبر 2016 14:29

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ٹائر کی ایک دوکان پر کار بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ٹائر کی ایک دوکان پر کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک ڈرائیور٬ اور الشباب کا مشتبہ خود کش حملہ آور شامل ہے۔عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ انھوں نے ایک بڑے دھماکے کی آواز سنی٬ پھر دھواں اٹھا اور شعلے بھڑک اٹھے۔