مودی سرکار ایک سال بعد بھی گونگی بہری لڑکی گیتا کو اسکے والدین سے ملانے میں ناکام

سشما سوراج کی مایوس گیتا سے ملاقات والدین سے ملانے کیلئے ایک مرتبہ پھر دلاسے دیئے

پیر 24 اکتوبر 2016 14:29

اندور/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) مودی سرکار ایک سال گزر جانے کے باوجود پاکستان سے جانے والی گونگی بہری ہندو لڑکی گیتا کو اس کے والدین سے نہ ملا سکی۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرخارجہ سشما سوراج نے اندور کے ہوٹل میں مایوس گیتا کو بلا کر اس سے ملاقات کی اور اس کے والدین سے ملانے کیلئے ایک مرتبہ پھر دلاسے دیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے گیتا کو دیوالی کے تحائف بھی دیئے۔سشما سوراج نے گیتا کو ٹرین کے ذریعے ان مقامات پر لے جانے کی بھی پیشکش کی جہاں سے وہ پلی بڑھی اور پاکستان جانے والی ٹرین میں بیٹھی۔ گیتا 8 سال کی تھی جب وہ کراچی میں ممتاز انسانی خدمت گار عبدالستار ایدھی اور ان کی اہلیہ بلقیس کو ملی۔ دونوں نے اس کی ایدھی ہوم میں 14سال تک پرورش کی۔ گزشتہ برس اکتوبر میں فیصل ایدھی گیتا کو نئی دہلی چھوڑ کر آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :