ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ کے جسٹس حمید الرحمن سے استعفیٰ واپس لینے کا مطالبہ

پیر 24 اکتوبر 2016 14:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس حمید الرحمن سے اپنا استعفیٰ واپس لینے اور صدر مملکت سے انکا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن رانا ضیاء عبدالرحمن اور سیکرٹری محمد انس غازی نے سپریم کورٹ کے جج مسٹر جسٹس اقبال حمید الرحمن کے استعفیٰ کی خبر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فاضل جج صاحب لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن٬ لاہور کے سیکرٹری کے عہدہ پر فائز رہے۔

(جاری ہے)

وہ مرحوم جسٹس حمود الرحمن کے بیٹے ہیں۔ ان کے والد محترم کی دیانت اور ایمانداری ملک بھر کے عوام پر روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ مسٹر جسٹس اقبال حمید الرحمن نے اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انصاف کے تقاضوں کو کبھی پس پشت نہ ڈالا۔ وہ انتہائی ایماندار٬ قابل اور فرض شناس جج ہیں۔ ہم مسٹر جسٹس اقبال حمید الرحمن سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لیں اس کے ساتھ صدر پاکستان سے اپیل ہے کہ وہ مسٹر جسٹس اقبال حمید الرحمن کا استعفیٰ قبول نہ کریں کیونکہ ان کا شمار قابل ٬ ایماندار اور اصول پرست ججوں میں ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :