نوابشاہ: مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم لندن کے حق میں چاکنگ

پیر 24 اکتوبر 2016 14:15

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) نواب شاہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم لندن اور الطاف حسین کے حق میں چاکنگ کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شہر کے بیشتر علاقوں منوآباد٬ ایثرپورا٬ پرانہ نواب شاہ سمیت دیگر علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایم کیو ایم لندن اور الطاف حسین کے حق میں نعرے لکھ دئیے گئے ہیں۔نعروں میں قائد بدلنے کی بات کی تو نقشہ بدل دیں گے اور قائد صرف الطاف حسین کی چاکنگ کی گئی ہے۔ دو دن قبل بھی اسی طرح کی چاکنگ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :