کراچی٬سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری

لیاری گینگ وار کے تین کارندے٬ زخمی حالت میں3ٹارگٹ کلرز اور ایک کار لفٹر کو گرفتار کرکی3 گاڑیاں برآمدکرلی گئیں

پیر 24 اکتوبر 2016 14:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران لیاری گینگ وار کے تین کارندوں اور 3ٹارگٹ کلرزکو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا٬ جبکہ ایک کار لفٹر کو گرفتار کرکی3 گاڑیاں برآمدکرلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے لیاری میں سرچ آپریشن کے دوران گینگ وار کے 2 ملزمان کاشف ریمبو اور اسماعیل تمبیلی کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیاہے۔

پولیس نے لیاری کے علاقوں کھڈا مارکیٹ ٬ دبئی چوک اور پھول پتی لین میں سرچ آپریشن کیا٬ پولیس کے مطابق ملزم کاشف بابالاڈلہ کے کوئلہ گودام کا کمانڈر ہے اور 6افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ملزم اسماعیل تمبیلی وصی لاکھو گروپ کاکھڈا مارکیٹ کا کمانڈر ہے۔

(جاری ہے)

ملزم اسماعیل تمبیلی ساتھیوں کے ساتھ ہمراہ بسوں سے مسافروں کو اغوا کرکے لاشیں ندی میں پھینکے میں ملوث ہے۔

تینوں ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ادھرگلشن چورنگی کے قریب پولیس نے مقابلہ کے بعد ایک کارلفٹر کو گرفتار کرلیا٬ جبکہ 3ملزمان فرار ہوگئے۔ ملزمان کے قبضے سی3 گاڑیاں بھی برآمدہوئی ہیں۔کورنگی کی عوامی کالونی میں پولیس مقابلے کے بعد 3زخمی ٹارگٹ کلرزکوگرفتار کرلیا گیا۔اس ضمن میں ایس ایس پی کورنگی کے مطابق عوامی کالونی میں پولیس مقابلے کے بعد3 ٹارگت کلرز کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے٬ جن کی شناخت ذیشان٬ عاصم اور نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان قتل کے مقدمے میں سعود آباد پولیس کو بھی مطلوب تھے٬ جبکہ متعدد بار مختلف تھانوں میں بند بھی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :