سندھ ہائی کورٹ٬ تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد بند کرنے اور دھرنے دینے کے خلاف درخواست کی سماعت بغیرکسی کارروائی کے ملتوی

پیر 24 اکتوبر 2016 14:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد بند کرنے اور دھرنے دینے کے خلاف درخواست کی سماعت بغیرکسی کارروائی کے ملتوی کردی ہے۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے اسلام آباد بند کرنے اور دھرنا دینے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں بیرسٹر علی طاہر کی جانب سے مجوزہ دھرنے کے خلاف درخواست دائر کی گئی اور چئیرمین تحریک انصاف کو اس میں فریق بنایا گیا درخواست گزار نے موقف اپناتے ہوئے بتایا کہ عمران خان اور ان کی پارٹی ملک کے خلاف کام کر رہی ہے۔

اسلام اباد بند ہونے سے وزارت خارجہ اور کئی سفارتخانے متاثر ہوں گے۔ اسلام اباد بند ہونے سے ملک معاسی طور پر مفلوج ہو جائے گا۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج اسلام آباد میں ہوگا معاملہ سندھ ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ عدالت نے مزیدکہا کہ دھرنا اسلام آباد مین ہے تو درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ ہی میں داخل کریں٬ جس پر عدالت نے درخواست کی سماعت بغیرکسی کارروائی کے ملتوی کردی