سندھ ہائی کورٹ٬ بحریہ ٹائون کو غیر قانونی زمین الاٹمنٹ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت٬ مختیار کا ر سمیت تینوں ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 31 اکتوبر تک توسیع

پیر 24 اکتوبر 2016 14:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ میں پیرکو بحریہ ٹائون کو غیر قانونی زمین الاٹمنٹ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی٬ عدالت نے مختیار کا ر سمیت تینوں ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں بحریہ ٹائون کو غیر قانونی زمین الاٹ کرنے سے معتلق مختیار کار سہیل میمن ٬ طفیل خاصخیلی اور میر محمد گارو کی عبوری ضمانت سے معتلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔

دوران سماعت عدالت نے حکم دیاکہ تینوں ملزمان کا معاملہ بحریہ ٹاون کے مقدمے کے ساتھ شامل کیا جائے ۔عدالت نے تینوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ملزمان پر بحریہ ٹائون کو غیرقانونی زمین الاٹ کرنے پر نیب نے ریفرنس دائر کررکھا ہے

متعلقہ عنوان :