کراچی٬مقامی عدالت کا 9سالہ بچے کے اغوا اور قتل سے متعلق کیس انسداددہشت گردی کی عدالت میںمنتقل کرنے کا حکم

پیر 24 اکتوبر 2016 14:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) کراچی کی مقامی عدالت نے 9سالہ بچے کے اغوا اور قتل سے متعلق کیس انسداددہشت گردی کی عدالت میںمنتقل کرنے کا حکم دے دیاہے۔پیرکوکراچی کی مقامی عدالت میں 9 سالہ حنیف کے اغوا اور قتل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں 9 سالہ حنیف کے قتل میں ملوث ملزم حسن کو پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے ریماکس دیئے کہ یہ مقدمہ سیشن کورٹ کا نہیں بلکہ اے ٹی سی کورٹ کا بنتا ہے٬ جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو مقدمے کا چالان انسدادہشتگردی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

پولیس کے چالان کے مطابق ملزم حسن نے 19 ستمبر کو 9سالہ حنیف کو اغوا کے بعد قتل کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے حنیف کو فلیٹ کی تیسری منزل سے دھکا دیا تھا جس سے بچے کی موت واقع ہو گئی تھی

متعلقہ عنوان :