اینٹی نا رکوٹکس فورس کی منشیات جلانے کی تقریب میں گلوبل این جی او بھر پورکردار ادا کریگی‘ڈاکٹر ظفر اقبال میاں

پیر 24 اکتوبر 2016 14:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) معاشرے کو منشیا ت جیسی لعنت سے پاک کر نے کیلئے گلوبل این جی او ٬ اینٹی نارکو ٹکس فورس کے شانہ بشانہ دن رات کام کر رہی ہے تاکہ معاشرے سے اس ناسور کا خاتمہ ہو سکے ٬ نئی نسل کو منشیا ت سے بچانے کے لئے حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ این جی اوز و دیگر معاشرے کے افراد کو مل جل کر کام کرنا ہو گا تا کہ ہم معا شرے کے افرا د کو منشیا ت کی تباہی سے بچا سکیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہا ر چیئر مین گلوبل این جی او و ری ہیب سنٹر ڈاکٹر ظفر اقبال میاں اور سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر محمد افضل میو نے اینٹی نارکوٹکس فور س کی 10نومبر کو منشیات جلانے کی تقریب کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ گلوبل این جی او گزشتہ 18سال سے معا شرے کو نشے جیسے نا سور سے پاک کرنے کے لئے دن رات سر گرم عمل ہے اور اب بھی شعور و آگاہی و روک تھام وعلاج کے لئے بھر پور کردار ادا کرے گی تا کہ ہم آنے والی نسلوں کو صحت مند ماحول دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :