تمام سکولوں کے طلباء کا منشیات ٹیسٹ لازم قرار دینے کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 24 اکتوبر 2016 14:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف نے تمام سکولوں کے طلباء کا منشیات ٹیسٹ لازم قرار دینے کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ۔

(جاری ہے)

رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس کی طرف سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان حکومت سے تمام سکولوں کے طلباء کا منشیات ٹیسٹ لازم قرار دینے کے علاوہ ہر سکول میں ماہر نفسیات کو بھی تعینات کرنے کے لئے قانون سازی کا بھی مطالبہ کرتا ہے٬ ایک رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے سکولوں میں53فیصد بچے منشیات کے عادی ہیں٬ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے فوری اور موثر اقدامات کی ضرورت ہے ورنہ یہ لعنت پورے ملک میں پھیل سکتی ہے منشیات کی اِس لہر کے خلاف باقاعدہ جنگ شروع کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارے بچوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے۔