لاہور ہائی کورٹ نے قومی سلامتی کے اجلاس کی کارروائی لیک کرنے سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت٬ وزارت داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دئیے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 24 اکتوبر 2016 13:58

لاہور(اٴْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24اکتوبر۔2016ء ) لاہور ہائی کورٹ نے قومی سلامتی کے اجلاس کی کارروائی لیک کرنے سے متعلق انکوائری خفیہ رکھنے کے خلاف کیس میں وفاقی حکومت٬ وزارت داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دئیے ٬15 نومبر کو جواب طلب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ہائی کورٹ کے روبرو قومی سلامتی اجلاس کی خبر لیک ہونے سے متعلق درخواست کی سماعت کی گئی ٬درخواست گزار بابر اعوان ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ان کیمرہ اجلاس کی خبر منصوبہ بندی کے تحت انگلش اخبار میں لیک کی گئی جس سے دنیا بھر میں پاک فوج کی بدنامی ہوئی ٬ کور کمانڈرز اجلاس میں بھی اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ حکومت نے معاملے کی انکوائری کا اعلان کیاتھا ٬درخواست میں سیکریٹری وزارت داخلہ کو انکوائری کے نتائج منظر عام پر لانے ٬ ذمہ داروں کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی۔عدالت نے وفاقی حکومت٬ وزارت داخلہ٬ ڈی جی ایف ا?ئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 نومبر کو جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :