چینی کمیونسٹ پارٹی کا سالانہ اجلاس شروع ٬ملک میں کئی نئے اقدامات متعارف کرائے جائیں گے

پیر 24 اکتوبر 2016 13:55

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء)چین کی کمیونسٹ پارٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی کے چار سو اعلیٰ اراکین شرکت کر رہے ہیں۔ اِس اجلاس میں پارٹی میں نظم و ضبط٬ انتظامی امور اور اسٹرکچر کے موضوعات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں کارکنوں کی روزانہ کے سیاسی معمولات پر بھی بحث کی جائے گی۔ اجلاس کو پارٹی کارکن ’سِکستھ پلینًم قرار دے رہے ہیں٬ جس میں پارٹی عہدیداروں کے مطابق پارٹی کے تشخص میں واضح تبدیلی کا امکان ہے۔ کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور ملکی صدر شی جن پنگ بھی اجلاس میں کئی نئے اقدامات متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔