موصل شہر کی جانب بڑھتی عراقی فوج کو خودکش بمباروں اور بارودی سرنگوں کا سامنا

پیر 24 اکتوبر 2016 13:55

ْ بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل کا داعش سے قبضہ چھڑانے کی مہم میں شدت پیدا ہوتی جا رہی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جنوب کی سمت سے بڑھتی عراقی فوج کو بارودی سرنگوں٬ سڑک کنارے نصب بموں اور خودکش حملوں کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

اٴْدھر کرد پیش مرگا فورسز نے بھی بعشیقہ کی جانب سے اسلامک اسٹیٹ‘ پر چڑھائی کر دی ہے۔ اسی دوران موصل شہر کے قریب ترکی فوجی دستوں نے بھی اسلامک اسٹیٹ‘ کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی ہے۔ ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کے مطابق کرد ستان کے پیش مرگا نے اٴْن کی فوجی مدد طلب کی ہے۔ دوسری جانب شمالی شہر کرکوک میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جہادیوں کے بڑے حملے کی ناکامی کے بعد معمول کی زندگی بحال ہونے لگی -

متعلقہ عنوان :