ڈیرہ بگٹی ٬ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ٬ڈرائیور شدید زخمی ٬ ہسپتال منتقل کردیا گیا

پیر 24 اکتوبر 2016 13:55

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) ڈیرہ بگٹی میں ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ہے جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ پیر کوہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک ٹریکٹر نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک کنارے نصب باروی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوگیااور ٹریکٹر ڈرائیو ر شدید زخمی ہوگیاجبکہ ٹریکٹر کو بھی نقصان پہنچا٬ زخمی ڈرائیور کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسی علاقے میں اس سے پہلے بھی بارودی سرنگ پھٹنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :