کوٹ ادوسے 28سالہ نوجوان ٬لکی مروت کے قریب سے دو خواتین کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

پیر 24 اکتوبر 2016 13:55

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادوسے 28سالہ نوجوان جبکہ لکی مروت کے علاقے نار ا آزاد کے قریب سے دو خواتین کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق کوٹ ادومیں چوک سرور شہید میں قبرستان کے قریب سے ایک نامعلوم 28 سالہ نوجوان کی لاش ملی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردی ٬ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔ادھر ضلع لکی مروت میں تھانہ غوری والا کی حدود نار اآزاد میں نہر کنارے دوخواتین کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں ٬لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے بنوں منتقل کردیا گیا٬دونوں واقعات میں قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔