آصف علی زرداری نے وطن واپسی پی ٹی آئی کے دھرنے کے بعد تک ملتوی کر دی

پیر 24 اکتوبر 2016 13:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے وطن واپسی پی ٹی آئی کے دھرنے کے بعد تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے ملکی سیاسی صورت حال کے باعث وطن واپسی موخر کر دی ہے اور اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے دھرنے کے اختتام پر ہی کارکنوں میں واپس آئیں گے ۔ذرائع کے مطابق دبئی میں سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو میں ہونیوالی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ملاقات میں دونوں رہنماء حکومت کے خلاف اپنے احتجاج کے حوالے سے بھی حتمی مشاورت کریں گے اور وطن واپسی کیلئے ٹائم فریم پر بھی تبادلہ خیال ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :