چینی کمیونسٹ پارٹی کا اجلاس شروع ہو گیا

پیر 24 اکتوبر 2016 13:47

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) چین کی کمیونسٹ پارٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اس اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی کے 400اعلیٰ اراکین شرکت کر رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اِس اجلاس میں پارٹی میں نظم و ضبط٬ انتظامی امور اور اسٹرکچر کے موضوعات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کارکنوں کی روزانہ کے سیاسی معمولات پر بھی بحث کی جائے گی۔ اجلاس کو پارٹی کارکن ’سِکستھ پلینًم‘ قرار دے رہے ہیں٬ جس میں پارٹی عہدیداروں کے مطابق پارٹی کے تشخص میں واضح تبدیلی کا امکان ہے۔ کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور ملکی صدر شی جن پنگ بھی اجلاس میں کئی نئے اقدامات متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔