موصل٬عراقی فوج کوخودکش بمباروں اور بارودی سرنگوں کا سامنا

پیر 24 اکتوبر 2016 13:47

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) موصل کا ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے قبضہ چھڑانے کی مہم میں جنوب کی سمت سے بڑھتی عراقی فوج کو بارودی سرنگوں٬ سڑک کنارے نصب بموں اور خودکش حملوں کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرد پیش مرگا فورسز نے بھی بعشیقہ کی جانب سے اسلامک اسٹیٹ‘ پر چڑھائی کر دی ہے۔ اسی دوران موصل شہر کے قریب ترکی فوجی دستوں نے بھی اسلامک اسٹیٹ‘ کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی ہے۔ دوسری جانب شمالی شہر کرکوک میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے عسکریت پسندوں کے بڑے حملے کی ناکامی کے بعد معمول کی زندگی بحال ہونے لگی ہے۔

متعلقہ عنوان :